• news

غلط طریقے سے پیسہ نہیں کمایا، الزامات پر تکلیف جواب سپریم کورٹ میں دونگی: علیمہ خان

ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ٹوکیو میں فنڈ ریزنگ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔ زندگی میں کھبی غلط طریقے سے پیسہ کمانے کی کوشش نہیں کی۔ عمران خان نے ہمیشہ پیسہ جمع کرنے کی مخالفت کی ہے۔ صرف ضرورت کیلئے پیسہ کمانے پر زور دیا ہے۔ والد پر بھی الزامات لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں۔ والد نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا، رشوت لینا تو دور کبھی دی بھی نہیں۔ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دوں گی۔ آج کل بریکنگ نیوز میں ہوں اس لئے سخت سوالات ہو رہے ہیں۔
علیمہ خان

ای پیپر-دی نیشن