• news

ہائیکورٹ :پی ایس ایل تفصیلات 3 ہفتے میں درخواست گزار کو دینے کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کی تفصیلات 3 ہفتے میں درخواست گزار کو دینے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان نے جاوید بدر کی درخواست نمٹا دی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا نمائندہ مقرر کرے اور درخواست گزار کو آرٹیکل 9 کے تحت مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن