• news

مرغی سے غربت خاتمہ کی بات کریں توغلامانہ ذہنیت والے مذاق اُڑاتے ہیں: عمران

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے میعشت کی بہتری کی اپنی تجویز پر تنقید کے جواب میں مائیکروسافٹ کے بائی بل گیٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے اگر دیسی لوگ مرغی کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیں لیکن جب ولایتی یہی بات کریں تو وہ شاندار کہلاتا ہے واضح رہے دو روز قبل وزیراعظم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں حکومت کی 100 روز کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا دیہاتی خواتین مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ کر سکتی ہیں انہوں نے تجویز پیش کی تھی حکومت دیہاتی خواتین کو مرغیاں اور انڈے فراہم کریگی۔ واضح رہے 2016ءمیں مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے غربت سے نمٹنے کیلئے مرغیاں پالو اور غربت مٹاﺅ نامی ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت برکینا فاسو اور نائیجیریا سمیت مغربی افریقی ممالک کو ایک لاکھ چوزے عطیہ کئے جاتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تنقید کرنے والوں کو جواب دے ڈالا عمران خان نے بل گیٹس کے پولٹری فارمنگ کے ذریعے غربت مٹانے کے منصوبے سے متعلق ایک بلاک شیئر کیا اور غلامانہ ذہنیت رکھنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا نوآبادیات سے متاثر (غلامانہ) ذہنوں کو مرغبانی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا خیال مضحکہ خیز دکھائی دیتا ہے مگر جب گورے دیسی مرغیوں (مرغبانی) کے ذریعے غربت مٹانے کی بات کرتے ہیں تو اسے خیال نادر قرار دیکر یہ عشق عشق کر اٹھتے ہیں۔ وزیراعظم نے دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی وہ رپورٹ بھی شیئر کی جس میں غربت مٹانے کے ذریعے کی تفصیل بتائی گئی تھی۔
وزیراعظم مرغی

ای پیپر-دی نیشن