• news

وزیراعظم کے انڈے، مرغی کی بات کرنے پر پاکستان کا مذاق اڑایا گیا: خورشید شاہ

سکھر (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے انڈے، مرغی کی بات کرنے پر پاکستان کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ عمران خان کے سودنوں میں ڈالر142روپے تک جاپہنچا ہے، قرض میں 13 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، ہمارے حکمران بیرون ملک جاکرکہتے ہیں کہ پاکستان میں سب چور ہیں،ہماری خواہش ہے کہ پاکستان ترقی کرے، پاکستان کوکس نے تباہ کیا کس نے اس حال تک پہنچایا، سب کو پتہ ہے عمران خان نے پاکستانی قوم کومہنگائی کاتحفہ دیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تقریب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ طاقت کے مظاہرے سے کبھی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی،ہم نے ہروقت یہ بات کی کہ ہم ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں کہ اہلیہ بار بار بتاتی ہیں کہ تم وزیراعظم ہو، آو¿ ملکر بیٹھتے ہیں پھر دیکھیں کیسے ملک آگے بڑھتا ہے، دیکھا جائے کہ کس نے پاکستان کو تباہ کیا کرپشن کی بنیاد ڈالی، مزید کہا کہ میڈیا میرا گواہ ہے کہ ایک انچ پر قبضے میں یا میری فیملی نے قبضہ کیا ہوا،میں نے تو اربوں پراپرٹی خالی کراکر اداروں کو دی ہے ، سیاستدانوں کاچہرہ خراب کرکے پیش کیا جارہا ہے،چیف جسٹس صاحب مجھے بلائیں ،مجھ پر ثابت ہوجائے تومیں چلا جاو¿ں گا،میرے اوپر ثابت نہ ہو تو جس نے الزام لگایا ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے، الزام سے میری بدنامی ہوئی ہے کس کس کے سامنے وضاحت کروں گا،چیف جسٹس میری باتوں پر توجہ دیتے ہیں مجھے بلانے کی بات پر توجہ دیں،جیل بھجوادوں گا، لٹکا دوں گا کہنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم اب تک کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔ ہم نے ہر وقت یہ بات کی کہ ہم ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں تاکہ ملک آگے بڑھے طاقت کے مظاہرے سے کبھی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن