• news

ڈی آئی خان سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد ہلاک‘ 3 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار+ بیورو رپورٹ) درابن کے علاقہ گرہ عالم میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ میں کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد عبدالحکیم ہلاک جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا جس پر دہشت گرد نے فائرنگ شروع کردی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گرد کے درمیان 14 گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں دہشت گرد عبدالحکیم ولد عبدالرحمن ہلاک ہوگیا جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھااور وہ دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں فوج، ایلیٹ فورس اور ایف سی کا ایک ایک جوان بھی زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناءڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اورایمونیشن کرلیا۔ پیرکوہ کے نواح میں حساس ادارے اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پرکارروائی کرتے ہوئے 10کلو گرام سیاہ دھماکہ خیز مواد ،1کلو گرام برا¶ن دھماکہ خیز مواد ، ایک کلو گرام سفید دھماکہ خیز مواد ،ایس ایم رائفل کے 15میگزین کلپس بمعہ 30را¶ند، 12بور کے 4را¶نڈ قبضے میں لے لئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے چھپا رکھا تھا جبکہ دوسری کارروائی میں ڈیرہ سیکورٹی فورسز نے گیس پائپ لائنوں کے ساتھ نصب 2باردوی سرنگیں، 4ڈیٹونیٹر ،98بال بیرنگ ،دھماکہ خیز مواد کے ساتھ نصب ایک 9وولٹ کی بیٹری اور آر پی جی سیون گن کے 2گولے قبضے میں لیکرناکارہ بنادیئے نامعلوم دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں گیس پائپ لائنیں تباہ کرنے کیلئے نصب کر رکھی تھیں۔
دہشت گردی منصوبہ ناکام

ای پیپر-دی نیشن