ڈیمز فنڈ کیلئے ارکان اسمبلی، پی سی بی کا کرکٹ میچ پارلیمنٹیرینز کی جیت، فواد چودھری ایک رن بنا سکے
اسلام آباد (اے این این) اسلام آباد میں ڈیمز کیلئے عطیات جمع کرنے کیلئے ارکان قومی اسمبلی اور پی سی بی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری ا یک رن بنا کر آ¶ٹ ہوگئے۔ بیٹنگ کیلئے جانے سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ خوبصورت گراونڈ اور اچھا دن ہے، یہ میچ پانی کیلئے ہورہا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت ماحول کو ترجیح دیتی ہے۔ فواد چوہدری پارلیمنٹرینز مدمقابل ٹیم کو ہرا دیں گے، میں تو میچ میں تباہی مچا دوں گا اور اپوزیشن کا سارا غصہ یہیں نکلنا ہے، اگر چیف جسٹس صاحب یہاں ہوتے تو انکو بھی میچ کیلئے بلاتے۔خوشی کی بات یہ ہے کہ پارلیمنٹیرینز کی ٹیم نے پی سی بی کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس مقصد کے لیے ہم سب ایک ہیں۔
فواد آ¶ٹ