• news

کرپشن فری پاکستان کیلئے کوشاں انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں نہ کسی جماعت سے ہمدردی : چیئرمین نیب

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک کو کرپشن سے پاک بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کرپشن فری پاکستان کے لیے کوشاں ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ملک کو کرپشن سے پاک بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا نیب ملک کوکرپشن سے پاک بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیب کرپشن فری پاکستان کےلیے کوشاں ہے۔ انسداد کرپشن کیلئے شروع کی گئی مہم بھی کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کوکرپشن سے پاک کرنا نیب کی اولین ذمے داری ہے، احتساب سب کاکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مختلف عالمی اداروں نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا۔انھوں نے مزید کہا نیب کی کسی سیاسی جماعت کیلئے ہمدردیاں نہیں۔ نیب کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہا۔

چیئرمین نیب

ای پیپر-دی نیشن