راولپنڈی : بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو روکنے پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل شہید
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہیڈکانسٹیبل شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سیدپور روڈ پر پولیس ناکے پر فائرنگ کر دی جس سے تھانہ بنی پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ کے تھے۔ ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔
ہیڈکانسٹیبل شہید