چینی صدر‘ روسی ہم منصب اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات‘ تعاون بڑھانے پر اتفاق
بیونس آئر (آن لائن) چین ، روس اور بھارت رہنماﺅں نے سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیونس آئرس میں جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر چینی ی صدر شی جن پنگ نے ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سائیڈ لائن ملاقات کی ۔ ملاقات کے تینوں رہنماﺅں نے روابط کی مضبوطی ، ہم آہنگی کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا ۔ چینی صدر نے کہا چین ، روس اور بھارت خطے میں اہم اثرورسوخ رکھتے ہیں اور یہ تینوں اہم سٹرٹیجک اتحادی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے مفادات مشترکہ اور یکساں ترقیاتی اہداف ہیں جبکہ تینوں ممالک پر خطے کے حوالے سے بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
چینی‘ روس‘ بھارت