صدر مملکت عارف علوی نے بھی کپتان چپل بنوانے کا آرڈر دیدیا،گرے اور بلیو چپلوںکی فرما ئش
پشاور(آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے بھی کپتان چپل بنونے کا آرڈر دیدیا،صدر مملکت نے گرے اور بلیو کلر کے2 چپلوں کی فرمائش کا اظہار کیا جو کہ 1 مہینے میں بن کر عارف علوی کو پہنچا دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صدر مملکت عارف علوی پشاور کے دورہ پرصوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے گھر پہنچے جہاں پر کپتان چپل دکان کے مالک چچا نورالدین بھی صدرمملکت کے حکم پر موجود تھے جنھوں نے عارف علوی مختلف نوعیت کے پشاوری چپل دکھائے اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپنے ہاتھوں سے انکو چپل پہنائے جن میںعارف علوی نے گرے اور بلیو کلر کے 2 چپلوں کا انتخاب کیااور چچا نورالدین کو پاﺅں کا ماپ دیا جو کہ 1 ماہ میںتیار ہونے کے بعد صدر مملکت کو بھجوا دئیے جائیں گے۔
صدر/ چپل