بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو 3 ماہ قید کی سزا
لاہور (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کو قرض کی 5 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیاگیا۔ دلی ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے اداکار راجپال کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا بعد ازاں انہیں تین ماہ کے لیے تہار جیل بھیج دیاگیا۔اداکار راجپال یادیو پر الزام ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ رادھا کی کمپنی شری نورنگ گوداویری انٹر ٹینمنٹ نے 2010 میں فلم بنانے کے لیے کمپنی سے 5 کروڑ قرض لیا تھا تاہم وہ یہ قرض چکانے میں ناکام رہے جس پر شکایت درج کرائی تھی۔بعد ازاں اگست 2012 میں اداکار راجپال یادیو نے گیارہ کروڑ دس لاکھ ساٹھ ہزار تین سو پچاس روپے کی رقم دینے کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا اس میں ادائیگی کی رقم کے علاوہ سود بھی شامل تھا تاہم پھر دونوں پارٹیوں کے درمیان کسی تنازع کے باعث یہ معاملہ ہائیکورٹ چلاگیا۔