ساہیوال: سابق کپتان طاہر وحید بٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منتخب
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) قومی ٹیم کے کوچ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان طاہر وحید جٹ پنجاب کبڈی ایسو سی ایشن کے متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔قومی ٹیم کے کوچ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان طاہر وحید جٹ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری اور طیب گیلانی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صوبائی وزیر قانون و پنجاب کبڈی ایسو سی ایشن کے صدر محمد بشارت راجہ ہوا۔ صوبائی وزیر قانون و پنجاب کبڈی ایسو سی ایشن کے صدر محمد بشارت راجہ نے کہا کہ قومی کبڈی چیمپئن شپ فیصل آباد میں ہو گی جس میں ملک بھر سے ٹیموں کے علاوہ ایران اور بھارت کی ٹیمیں12بھی شر کت کریں گی ۔انہوں نے صوبے میں کبڈی کی تر قی کے لئے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔پنجاب کبڈی چیمپئن شپ انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ ساہیوال میں منعقد ہو گی جس میں نو ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔اس کے علاوہ پھوٹھار اور انٹر ڈسٹر کٹ کبڈی چیمپئن شپ کرا نے کا اعلان بھی کیا اورا ن تمام ٹورنا منٹنس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔اجلاس میں قومی ٹیم کے کوچ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ساہیوال سے تعلق رکھنے والے طاہر وحید جٹ کو پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کا متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری اور جوائینٹ سیکرٹری کی خالی نشست پر فیصل آباد کے طیب گیلانی کو منتخب کیا گیا۔راجہ بشارت نے امید ظاہر کی کہ طاہیر وحید جٹ کی خد مات کو نظر انداز نہیں کیا اج سکتا اور پنجاب میں کبڈی کی تر قی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو سمجھنے والا ہی کھیل کی تر قی کر وا سکتا ہے ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے صوبائیو زیرق انون و پنجاب کبڈی ایسو سی ایشن کے صدر را جہ بشارت کو کبڈی کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔آخر پر طاہرو حیدجٹ نے تمام ممبران کا متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری کر نے پر شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش ہو گی اور ہائوس کی خواہش پر پورا اتر نے کی کوشش کروں گا۔