• news

انگلینڈ نے کرکٹ کے 100بالز فارمیٹ کی منظوری دے دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی، انگلینڈ نے ویلز کرکٹ بورڈ نے 100 بالز کرکٹ کی منظوری دے دی، نفاذ 2020 سے ہوگا۔ اولمپک کھیلوں کا حصہ بنانے کیلئے کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 100 بالز کرکٹ کا نفاذ 2020 سے ہوگا۔100 بالز کرکٹ کے کئی قوانین کرکٹ کے روایتی فارمیٹس سے مختلف ہیں۔100 بالز کرکٹ کا سب سے مختلف قانون یہ ہوگا کہ اس فارمیٹ میں ایک اوور 6 کی بجائے 5 گیندوں پر مشتمل ہوگا۔ایک باولر کو کل 20 گیندیں یعنی 5 گیندوں والے 4 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔ 100 بالز کرکٹ کا خیال پہلی مرتبہ رواں سال اپریل کے ماہ میں پیش کیا گیا تھا۔ 100 بالز کرکٹ کے خیال پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئی ماہ تک طویل غور و فکر اور مشاورت کی گئی۔ طویل غور و فکر اور مشاورت کے بعد اب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے 100 بالز کرکٹ کے نفاذ کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب امکان ہے کہ کرکٹ کے اس نئے فارمیٹ کو 2020 اولمپک کھیلوں کا حصہ بنا لیا جائے گا۔ ایسا ہونے کی صورت میں کرکٹ کا کھیل مزید کئی ممالک تک پھیل جائے گا۔ مزید ممالک میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملنے سے اس کھیل میں مزید پیسہ آئے گا اور یہ کھیل دنیا کا مقبول ترین کھیل بھی بن سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن