ہاکی ورلڈ کپ: جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے ہرا دیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کے خلاف صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی سمیٹ لی۔ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے بھارتی شہر بھونیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں جاری ہیں، آج پاکستان اور جرمنی کی ٹیمیں عالمی کپ کے ابتدائی میچ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں اور جرمنی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔کھیل کے آغازمیں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے کوئی بھی ٹیم پہلے کوارٹر میں گیند کو جال کے اندر پھینکنے میں کامیاب نہ ہو سکی، 7ویں منٹ میں جرمن پلیئر ویلین نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم پاکستانی ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن کسی بھی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی، 22ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کو گول کرنے کا سنہری موقع ملا تاہم فاروڈز اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے، 36ویں منٹ میں جرمنی نے پاکستان کے خلاف عمدہ موو بنائی اور مارکو ملٹکا? کے ذریعے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی۔میچ کے دوران پاکستان کے دو جب کہ جرمنی کے ایک کھلاڑی کو گرین کارڈ دکھایا گیا، 21ویں منٹ میں جرمنی کے کرسٹوفر جب کہ 53 ویں منٹ میں عرفان جونیئر اور 97ویں منٹ میں محمد عرفان کو وارننگ جاری کی گئی، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں 5دسمبر کو ملائشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے ملائشیا کے خلاف صفر کے مقابلے میں 7 گول سے کامیابی اپنے نام کی، فاتح ٹیم کے ہرٹزبرجرر نے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی جب کہ پروسر، وینڈر ویرڈن، کیمپرمین اور برینکمین نے ایک، ایک گول کیا۔قبل ازیں نیدر لینڈ اورملائیشیا کے مابین گھیلاگیا جو کہ یک طرفہ ثابت ہوا۔ اس میچ میں ہالینڈ مکمل طورپر حاوی رہا اور مخالف ٹیم کو صفر کے مقابلے 5 گولز سے شکست دیدی۔ ملائیشیا کوئی گول نہ کرسکی‘ ہالینڈ کے ہارزا برگ نے دو گول کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ورلڈ کپ کے دونوں میچوں میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین یکساں لباس زیب تن کیا۔