• news

مانسہرہ: نئی نویلی بیوی کا گلا کاٹنے والے ملزم کا اعتراف جرم

مانسہرہ (اے پی پی) نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا، عبیدالرحمن نے اپنی ہی بیوی کو شادی کے دسویں روز ایبٹ آباد سے مانسہرہ کے علاقہ گڑھی حبیب اﷲ لا کر قتل کر دیا تھا۔ ڈی پی او زیب اﷲ خان نے اپنے دفتر میں بلائی گئی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایبٹ آباد کا رہائشی عبیدالرحمن اپنی نئی نویلی دلہن کو سیر کے بہانے اپنے ساتھی طاہر ریاض کی مبینہ ملی بھگت سے بٹراسی لایا اور اپنے ساتھی طاہر ریاض کی مدد سے اس کا گلا کاٹ کر جھاڑیوں میں پھینک دیا اور خود موقع سے فرارہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن