سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سات بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سات بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے اسلام آباد رجسٹری میں چار بینچز جبکہ لاہور ،پشاور اور کوئٹہ رجسٹریوں میں ایک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اہم مقدمات میں جعلی بینک اکاؤنٹس ، اعظم سواتی اور زلفی بخاری کی سماعت ہو گی ۔ سپریم کورٹ نے آئیندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی ۔ اسلام آباد رجسٹری میں بینچ نمبر ایک چیف جسٹس ثاقب نثار ،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن ، بینچ نمبر دو جسٹس آصف سعید کھوسہ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم ، بینچ نمبر تین جسٹس عظمت سعید اور جسٹس سجاد علی شاہ بینچ نمبر چار عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہو گا۔ لاہور رجسٹری میں بینچ جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق پشاور رجسٹری میں بینچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ اور کوئٹہ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس یحییٰ آفریدی پرمشتمل ہو گی۔ آئندہ ہفتے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اہم مقدمات کی سماعت کریگا جن میں شاہین ائرلائنز کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،پنجاب میگا پراجیکٹس اور کے پی کے میں ہسپتالوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے، غیر معیاری پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کا کیس ، لاہور میں بل بورڈز ہٹانے کے مقدمات بھی پیر کو سنے جائیں گے۔ بینچ منگل کو بنی گالہ میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سندھ پاکپتن کیس میں نواز شریف طلبی ، اعظم سواتی میں ہندو برادری کی جائیداد پر قبضہ ایگزٹ جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہو گی۔ بدھ کے روز عدالت تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس، جعلی بنک اکاؤنٹس اور زلفی بخاری کی دوہری شہریت کیخلاف کیس کی سماعت ہوگی۔ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔تھر میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کیخلاف کیس کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم بنچ 3 دسمبر کو معذوروں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے چاروں چیف سیکرٹریز کو طلب کر رکھا ہے۔