روس کا جدید اینٹی بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
ماسکو(شِنہوا/آئی این پی)روس نے جدید ترین اینٹی بلاسٹک میزائل کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا ہے۔ یہ میزائل قازقستان کی سرے شاگن ٹیسٹ سائٹ سے لانچ کیا گیا۔ روسی وزارت دفاع نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ کئی آزمائشوں کے بعد نئے بلاسٹک میزائل نظام نے کامیابی کے ساتھ روایتی ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ۔ میزائل دفاعی نظام ماسکو کو خلائی حملوں سے محفوظ کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے یہ نظام حملوں سے پیشگی خبردار کرنے اور خلائی کاروائیوں کو مانٹیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی وزارت نے یہ بات اپنے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے جدید اینٹی بلاسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔