پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ‘ فرانس میں پھر مظاہرے شروع
پیرس (این این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف فرانس میں ایک بار پھر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ پیرس کے شانزے لیزے شارع پر مظاہرین نے پڑاؤ ڈالنا شروع کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں کے بڑے معرکے کیلئے پیلی جیکٹ والے شانزے لیزے شارع پر بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔تمام ٹریڈ یونینوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس نے احتجاجی مظاہرے کے دوران کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 3000 سے زائد اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔