پینٹاگون نے امریکی فوج کو مضبوط اور فولادی بنانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کر ڈالے
واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج ٹکنالوجی کے بیرونی ڈھانچوں کی تیاری اور ان کے تجربات پر کروڑوں ڈالر کی رقم صرف کر رہی ہے۔ اس کا مقصد فوج کو انتہائی مضبوط اور فولادی اعصاب کی حامل بنانا اور محاذ جنگ پران کا بوجھ ہلکا کرنا ہے۔ ماہرین نے کہاہے کہ ٹکنالوجی کے میدان میں فوج کی سرمایہ کاری سْپر ٹروپرفوج کی ایک نئی نسل کی تیاری کی مساعی کو آگے بڑھانا ہے اور اسے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق امریکہ میں دفاعی ٹکنالوجی تیار کرنے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کینیڈا میں صدر دفتر رکھنے والی بی ٹیمیا کمپنی کے بعد ایسی دوسری بڑی فرم ہے جس نے بیرونی ڈھانچوں کی تیاری کے لیے ٹھیکہ لیا ہے۔ یہ کمپنیاں بیماریوں بالخصوص ہڈیوں کی شدید کمزوری جیسے اسباب پر قابو پانے کے لیے بیرونی ڈھانچوں کو اپ گریڈ کرنے پر کام کر رہی ہیں۔یہ بیرونی ڈھانچے جسمانی ساخت کے مطابق بنائے جا رہے ہیں جنہیں ایک سپاہی اپنی پینٹ کے اوپر پہن سکے گا۔