مسئلہ فلسطین حل نہ ہونا دنیا کی ناکامی، چند ممالک کی منفی پالیسیوں نے خطہ غیر مستحکم کردیا: ملیحہ لودھی
نیویارک (آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اقوامِ عالم کی مشترکہ ناکامی ہے ۔ ایک اجلاس کے دوران مسئلہ فلسطین پہ بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بھی اندوہناک داستان ہے۔ناسازگار حالات ،چند ممالک کی منفی پالیسیوں نے خطہ مزیدغیر مستحکم کر دیا۔انہوں نے کہا اسرائیل کو فوراً شامی گولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ عرب علاقے خالی کر نے ہوں گے۔ 1967 کی جغرافیائی حد بندی پر قائم آزاد فلسطینی ریاست پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔مشرقی بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔