فرائض میں غفلت پر سب انسپکٹر گرفتار ،مقدمہ درج
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے اپنے تھانہ کے سب انسپکٹر محمد یوسف ورک کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے ، ڈی پی او کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ مذکورہ سب انسپکٹر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملزم پارٹی سے ساز باز ہو کر زیادتی کا نشانہ بننے والی کم عمر لڑکی عائشہ کا طبی معائنہ نہیں کروایا تھا جس پر ڈی پی او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ سب انسپکٹر کو گرفتار کروا کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے مزید پانچ دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی انہیں معطل کرکے محکمانہ انکوائری کی ہدایت کی ہے۔