• news

”کشمیر کوئی تنازعہ نہیں یہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے“ راجناتھ کی کیسٹ پھر پھنس گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کوئی تنازعہ یا مسئلہ نہیں کیونکہ یہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ مسئلہ دہشت گردی ہے اور پاکستان اس پر ہم سے تبادلہ خیال کر سکتا ہے۔ جے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردی کیخلاف اکیلا جنگ نہیں لڑ سکتا تو بھارت کی مدد لے سکتا ہے۔ راجناتھ نے کہا کہ میں پاکستانی وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ افغانستان میں امریکہ کی مدد سے دہشت گردی اور طالبان کیخلاف لڑائی چھیڑی جا سکتی ہے تو پاکستان اگر محسوس کرے کہ وہ اکیلا یہ جنگ نہیں لڑ سکتا تو وہ ہماری مدد لے سکتا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے حوالے سے دوسری رائے نہیں کہ پاکستان کے تعاون سے ہو رہی ہے مگر ہم نے پنچایت الیکشن کرائے اور کشمیر کو سیاسی عمل میں واپس لائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت اور اس کی سرحدیں بالکل محفوظ ہیں۔ ملک میں دہشتگردی کم ہو چکی جبکہ نکسل باڑی تشدد بھی آنیوالے سالوں میں ختم ہو جائے گا۔ نکسل باڑی تشدد کے واقعات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔
راجناتھ

ای پیپر-دی نیشن