سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن جوش و خروش سے منایا گیا
کراچی، لاہور، اسلام آباد (اے این این+ خبرنگار+ اے پی پی) صوبہ سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہر و دیہات میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و جذے سے منایا گیا، اس مناسبت سے مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ریلیاں بھی نکالی گئیں ،ثقافت کے دن کی مناسبت سے تقاریب میں خواتین، نوجوان، بچے، بوڑھے سب سندھی اجرک ٹوپی پہنے بھرپور انداز میں شریک ہوئے اور علاقائی گیتوں پر رقص کرتے نظر آئے ۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، مٹیاری، دادو، نوابشاہ، لاڑکانہ، جیکب آباد اور پڈعیدن سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔دریں اثنا ترجمان پی پی پی پنجاب حسن مرتضیٰ نے سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر پنجابی میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھٹائی دی سرزمین دے وارثاں نوں بلہے شاہ دی دھرتی ولوں ثقافت دہاڑ دیاں لکھ لکھ ودھائیاں۔ وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی دھرتی قدیم ترین ثقافتی ورثہ کی امین ہے۔ سندھی ٹوپی اور اجرک سرزمین سندھ کی متنوع ثقافت کی گل رنگ علامت ہے، سندھ کے رنگ، تعصب، نفرت، عدم، برداشت اور تقسیم سے پاک ہیں۔
سندھی ثقافت/ دن