فیصل واوڈا کی ملاقات، عمران کے ہاتھ مضبوط کرنا ملکی مفاد میں ہے: پرویز الٰہی
لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے لاہور میں چودھری برادران سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ملاقات میں ملک مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں چوہدری مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ اس موقع چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمرا ن خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ملک اورعوام کے مفاد میں ہے جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کےلئے بھر پور اقدامات میں مصروف ہے،وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاملات کی درست سمت کاتعین کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن سے پاک صاف شفاف نظام دیاہے۔
فیصل واوڈا