• news

تجاوزات کیخلاف آپریشن پر تحفظات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا چیف جسٹس سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تجارتی، سیاسی اور شہری حلقوں کے تحفظات کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے سے ٹیلفون پر رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے چیف جسٹس سے ہونے والی ٹیلفونک گفتگو سے پارٹی کی اعلی قیادت کو بھی آگاہ کیا اور اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی صورتحال پر پیپلزپارٹی کی حکومت خاصی مشکلات میں ہے، کاروباری ، شہری اور اب سیاسی حلقوں کی جانب سے جاری آپریشن پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مرادعلی شاہ نے چیف جسٹس کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد جاری انسداد تجاوزات مہم کے نتائج اور اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا وزیراعلی نے کہا غیرقانونی تعمیرات اور خلاف ضابطہ تجاوزات گرائی جارہی ہیں تاہم بعض لیز شدہ اور ماضی کے ادوار میں الاٹ کی گئی دکانوں اور گھروں کو گرانے سے کراچی میں صورتحال بگڑ رہی ہے۔
مراد علی شاہ، چیف جسٹس

ای پیپر-دی نیشن