نیب قید میں شہباز شریف مزید بیمار ہو گئے ملاقات کے بعد سے بہت پریشان ہوں: تہمینہ درانی
لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سے بہت پریشان ہوں، نیب کی قید میں وہ مزید بیمار ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا اسلام آباد میں شہباز شریف کے ٹیسٹ لیے گئے، جس میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف لندن میں کینسر کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کرا رہے تھے، تاہم اب ایسا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے حکام سے سوال کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟
تہمینہ درانی