گورنر ہاﺅس لاہور کی دیواریں گرانے کا عمل شروع کردیا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)گورنر ہاو¿س لاہور کی دیواروں پر لگے جنگلوں اور ان کے اوپر لگی خاردار تاروں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔دریں اثنائگورنر ہاو¿س لاہور کی دیواریں گرانے کے معاملے پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں قانونی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب چیئرمین قومی ورثہ کمیشن شفقت محمود نے کہا ہے کہ گورنرہاو¿س لاہور کی دیوار کی جگہ خوبصورت آہنی جنگلہ لگایاجائے گا، عمارت کو قطعی طورپر نہیں گرایا جارہا، گورنرہاوس لاہورمیں میوزیم بھی قائم کیاجارہاہے جبکہ آرٹ گیلری اور بوٹینیکل گارڈن قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کئے تھے کہ گورنر ہاو¿س لاہور کی بیرونی دیواریں گرا دی جائیں۔ نتھیا گلی گورنر ہاوس کے حوالے سے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نتھیاگلی کے گورنرہاو¿س کو بھی ہوٹل میں تبدیل کیاجارہاہے، کراچی اورپشاورکے گورنرہاو¿سزمیں بھی تبدیلیوں کافیصلہ کر لیا ہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں الحمرا کے سامنے مال روڈ پر دیواریں گرانے اور جنگلے اتارنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پارٹی اور قیادت نے گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے کا اعلان کیا تھا ہم نے گورنر ہاﺅس کے دروازے بھی عوام کیلئے کھولنے کا وعدہ پورا کردیا ہے ۔ گورنر ہاﺅس کے بارے قائم کمیٹی اپنی تجاویز عمران خان کو پیش کرے گی۔
گورنر ہاﺅس، دیوار