• news

لاہور آمد پر وزیراعلی بلوچستان کو پہلی مرتبہ خصوصی پروٹوکول، گرم جوش استقبال، عثمان بزدار نے بلوچی زبان میں بھی گفتگو کی

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کا لاہور آمد پر گرمجوشی کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ایئرپورٹ اور وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی پروٹوکول دیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار خود ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے استقبال کیلئے پہنچے اور لاہور آمد پر انہیں خوش آمدید کہا جبکہ وزیراعلیٰ آفس میں بھی سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو خود خوش آمدید کہا اور ملاقات کے بعد انہیں خود باہر آ کر وزیراعلیٰ آفس سے رخصت کیا۔ یہ پہلا موقع ہے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کو لاہور آمد پر خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے بلوچی زبان میں بھی گفتگو کی۔
خصوصی پروٹوکول

ای پیپر-دی نیشن