• news

چین پاکستان کو مختلف بیل آو¿ٹ پیکیجز فراہم کرےگا : قونصل جنرل

اسلام آباد (این این آئی)چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگبن نے کہاہے کہ چین، پاکستانی معیشت کو فروغ دینے کیلئے قرض فراہم کرنے کے بجائے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرےگا ¾ چین پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا ¾بھاری رقوم کے بجائے چین، پاکستان کو نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں مختلف بیل آو¿ٹ پیکیجز فراہم کرےگا ۔پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے چین کے حالیہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے جو سیاست اور مالیاتی سیکٹر میں تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیں گے۔انہوںنے کہاکہ بھاری رقوم کے بجائے چین، پاکستان کو نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں مختلف بیل آو¿ٹ پیکیجز فراہم کرے گا۔لانگ ڈنگبن نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے پاکستان کومالیاتی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوںنے کہاکہ نئے تجارتی منصوبوں کے آغاز سے پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کا دائرہ کار وسیع ہوجائے گا۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ امداد ذرائع فراہم کرے گا۔پاکستان کے بے قابو ہوتے گردشی قرضوں سے متعلق سوال کے جواب میں لانگ ڈنگبن کے مطابق پاکستان کے گردشی قرضوں کا بوجھ بڑھانے میں سی پیک کا کوئی کردار نہیں ہے۔
چین/ بیل آﺅٹ پیکیج

ای پیپر-دی نیشن