• news

راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق کانسٹیبل نمازجنازہ کے بعد سپردخاک

راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکار محمد عارفکو نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں پولیس افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید اہلکار کو سلامی بھی پیش کی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، جائے وقوعہ کے اطراف موجود سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جائے گی اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن