پی ٹی اے نے موبائل فونز کی شناخت اور بلاکنگ سسٹم فعال کردیا
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل فونز کی شناخت اور بلاکنگ سسٹم کو فعال کردیا ۔پی ٹی اے کی جانب سے ملک میں جعلی موبائل فونز کا استعمال روکنے، فون چوری کی روک تھام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بلاکنگ سسٹم فعال کیا گیا ہے۔ صارفین کے آئی ایم ای آئی کو انہی کے موبائل فون نمبر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔