• news

بدعنوانی کیس، اسرائیلی وزیراعظم کو چارج شیٹ میں شامل کرنے کی سفارش

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی پولیس نے ملک کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، ان کی اہلیہ سارہ کے ساتھ ساتھ ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ شاؤل ایلویش اور ان کی اہلیہ ایرس کے نام رشوت اور بدعنوانی سے متعلق کیس کی چارج شیٹ میں شامل کرنے کی تجویز دیدی۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ تیسرا کیس ہے جس میں پولیس اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن