• news

سینٹ کمیٹی خارجہ امور کا کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس، عوامی سماعت کیلئے اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے پر عوامی سماعت کا اعلان کر دیا۔ امریکہ میں مقیم کشمیریوں کا خصوصی وفد ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں کمیٹی کو بریفنگ دے گا۔ اجلاس 13 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ وزیر خارجہ کو اجلاس کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن