معاشی بحران ختم ہو چکا، پٹرول سستا، صنعتوں کو اضافی گیس، بجلی دینگے: اسد عمر
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ دوست ممالک کے دورے کے بعد کہہ چکا ہوں ہمارا فوری معاشی بحران ختم ہو چکا ہے، صنعتوں کو اضافی گیس اور بجلی فراہم کریں گے، گیس کے نرخ سے متعلق فیصلہ بھی ہو چکا ہے، پٹرول مہنگا نہیں سستا کریں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سٹیٹ بنک سمیت اداروں کو حکومتی کنٹرول میں نہیں ہونا چاہئے چینی قرضوں کی تفصیل آئی ایم ایف کو دیدی۔