گوادر کی 70 سے زائد ہاؤسنگ سکیمیں جعلی نکلیں
گوادر (نوائے وقت رپورٹ) گوادر کی 70 سے زائد ہاؤسنگ سکیمیں جعلی نکلیں۔ نیب نے ریکارڈ قبضے میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ تاہم گوادر بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز ایسوسی ایشن نے الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ این او سی ہولڈر سکیموں کا جعلی ہونا ممکن نہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ہاؤسنگ سکیموں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔ ترجمان بلڈرز ایسوسی ایشن باقر بلال نے کہا ہے کہ تمام شرائط پوری ہونے پر ہاؤسنگ سکیموں کو این او سی دیا جاتا ہے۔