• news

پاکپتن دربار کیس ، نواز شریف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف پاکپتن دربار کیس میں (آج) منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے سامنے پیش ہوں گے، نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب پاکپتن میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی تھی۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکپتن دربار کیس کی سماعت(آج) منگل کو سپریم کورٹ میں ہو گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف صبح 9بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے، نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بحیثیت وزیراعلیٰ غیر قانونی الاٹمنٹ کی تھی، اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میاں نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں اپنا موقف پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دربار کیس

ای پیپر-دی نیشن