• news

چینی وزارت خارجہ کا بھی کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم، پاکستان، بھارت باہمی تعلقات میں استحکام دنیا کے امن کیلئے اہم ہے: ترجمان

بیجنگ (آئی این پی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے بھی معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا چین کرتار پور کوریڈور کھولنے کے عمل کا خیر مقدم کرتا ہے اور یہ خوش آئند عمل ہے۔ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیاءمیں اہم ممالک ہیں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں استحکام میں خطے اور پوری دنیا کے امن اور تعمیر و ترقی کیلئے اہم ہے ۔چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک مزاکرات کے ذریعے رابطہ سازی کو مضبوط کریں گے اور اپنے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے اور خطے کے امن و استحکام کو مشترکہ طور تحفظ دیں گے۔
چینی وزارت خارجہ

ای پیپر-دی نیشن