فوج کی زمین پر شادی ہال اور تجارتی سرگرمیاں ختم کی جائیں: سپریم کورٹ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے فوج کی زمین پر شادی ہال اور دیگر تجارتی سرگرمیاں خلاف قانون قرار دیدیں۔ فوج کی زمین پر شادی ہال اور تجارتی سرگرمیاں ختم کی جائیں۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صدارت نے حکم دیا کہ دفاعی مقاصد کیلئے لی گئی زمینوں سے بھی شادل ہال فوری ختم کئے جائیں۔ ریمارکس میں کہا گیا کہ ہسپتالوں کیلئے مختص زمینوں پر بھی شادل ہال بنا دیئے گئے۔ اجلاس میں ڈی ایچ اے کے تمام فیز میں لائبریریاں بنانے کی بھی ہدایت کی گئی اور حکم دیا گیا کہ کراچی کے تمام پارکوں سمیت دفاعی پلاٹوں کو ماسٹر پلان کے مطابق واگزار کرایا جائے۔ عدالت نے کراچی میں ایم سی بلڈنگ اور سٹی کورٹ کی درمیانی سڑک پر تعمیرات کا بھی نوٹس لیا۔