فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں شہباز شریف کا معائنہ، میڈیکل ٹیسٹ
لاہور (نیوز رپورٹر+سٹاف رپورٹر) شہباز شریف کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طبی معائنہ اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے۔ شہباز شریف کو گزشتہ روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لایا گیا جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر نیب کی ٹیم بھی موجود تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس وزٹ کو انتہائی خفیہ رکھا گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری یونیورسٹی کے اندر اور باہر موجود رہی۔