سانحہ ماڈل ٹائون : سپریم کورٹ آج سماعت کریگی: نواز ،شہباز شریف سمیت146 افراد کو نوٹس
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سانحہ ماڈل کیس کی سماعت آج کرے گا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز،خواجہ سعد رفیق، چوہدری نثار، پرویز رشید، خواجہ آصف، عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ سمیت 146 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں، جب کہ کیس کے مدعی عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری بھی سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی درخواست گزار بسمہ امجد کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے، لارجز بینچ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے علاوہ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔