قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا چھٹا سیشن 10دسمبر بروز پیر کو طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سمیت اہم قانون سازی کی جائے گی۔ چیئرمین پی اے سی اور مجالس قائمہ تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے۔