میں بھی بچپن میں چائلڈ لیبر کا شکار رہا ہوں: شیخ رشید
اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں بھی بچپن میں چائلڈ لیبر کا شکار رہا ،جس لال حویلی کے سامنے مزدوری کرتا تھا، اسی میں وزیر بن کر داخل ہوا، طب کاشعبہ پیغمبروں کی میراث ہے، ڈاکٹرز بن کر غریب افراد کی خدمت کریں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سی پی ایس پی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز اپنی محنت سے ملک و قوم کی خدمت کریں، ڈاکٹرز باہر جہاں بھی جائیں ملک کانام روشن کریں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں بچپن میں لال حویلی کے باہر کتابیں فروخت کرتا تھا، میں بھی بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہا ،جس لال حویلی کے سامنے مزدوری کرتا تھااسی میں وزیربن کر داخل ہوا۔وزیر ریلوے نے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میراخواب تھا، اللہ نے مجھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ طب کاشعبہ پیغمبروں کی میراث ہے، ڈاکٹرز بن کر غریب افراد کی خدمت کریں۔