کابل کے بغیر پاکستان میں امن ناممکن ہے: شاہ محمود قریشی،تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں: افغان ناظم الامور
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہتر بارڈر مینجمنٹ سے امن و امان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، افغانستان کے بغیر پاکستان میں امن ناممکن ہے، دہشت گردی کے ہر واقعہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے جبکہ افغان ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان چین سے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ دریں اثناءجاپانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی کینترو سونارا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں میری ٹائم سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملز نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں نفرت انگیز مواد کے تدارک، ای کامرس کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود