سند ھ حکومت کا تجاوزات آپریشن کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کر نے کا فیصلہ
کراچی (وقائع نگار) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات و آرکائیوز، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ لوگوں کو بے گھر کرنے والی تبدیلی سر کار تجاوزات کے خلاف آپریشن رکوانے کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جبکہ سندھ حکومت نے پہلے ہی میئر کراچی کو تجاوزات کے آپریشن سے متعلق احکامات دے دیئے تھے۔ جبکہ سندھ حکومت 6دسمبر کو سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی اور سندھ حکومت نے نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔ پہلے مرحلے میں 4ہزار سے زائد متاثرین کو متبادل جگہ دی جائیگی تاکہ وہ رزق حلال کے ذریعے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔