• news

پی بی 47 کیچ تھری میں ضمنی الیکشن آج، 12امیدوار مد مقابل

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 کیچ تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پولنگ آج (جمعرات کو) ہوگی جس کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس لیویز اور ایف سی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔صوبائی الیکشن کمشنرنیازاحمد بلوچ نے بتایاکہ تربت کے علاقے کیچ تھری میں پولنگ کی تیاریاں مکمل ہیں، ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل کر دی گئی ۔کیچ ضمنی انتخا ب کیلئے 60پولنگ سٹیشن اور وہاں 162بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔کیچ میں ضمنی انتخاب میں 12امیدوار حصہ لے رہے ہیں، ضمنی انتخاب کے موقع پر آج کیچ میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن