گریڈ 21کے او ایس ڈی اﷲ بخش ملک کی خدمات سندھ کے سپرد
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ اکیس کے او ایس ڈی ڈاکٹر اﷲ بخش ملک کی خدمات سندھ کے حوالے کر دی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج منصوبہ بندی ڈویژن ظفر حسن کو 24 دسمبر سے 4 یوم کی رخصت دے دی گئی ہے۔ ان کی رخصت کے دوران سیکرٹری منصوبہ بندی کا چارج ایڈیشنل سیکرٹری علی رضا بھٹہ کو دے دیا جائیگا۔ تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے محمد سعید اشرف صدیقی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور آفس مینجمنٹ گروپ کے سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایس ایم حسن اخترکو اقتصادی امور ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری لگا دیا گیا ہے۔