• news

پاکستان اے نے انگلینڈ لائنز کو پانچواں میچ ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اے ٹیم نے انگلینڈ لائنز کو پانچویں میچ میں شکست دے کر ون ڈے سیریز تین دو سے جیت لی ۔ انگلش لائنز کی ٹیم 169رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ پوپ چھیالیس ‘اوورٹن تینتیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔کلارک 60رنز پرناقابل شکست رہے ۔ زوہیب خان نے چار ‘راحت علی نے دو ‘وقاص مقصود ‘محمد عرفان جونیئر اور اسرار اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ گرین شرٹس اے نے ہدف تین وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ کپتان شان مسعود صفر ‘مختار احمد چار ‘اسرار اللہ 57رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ محمد سعد 67اور عادل امین 30رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ مارک ووڈ نے دو اور ساجد محمود نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن