• news

پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی تشکیل نو کا فیصلہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کی جگہ جیل ہے : عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو از سرنو تشکیل دے کر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹیوں میں سول سوسائٹی اور منتخب نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں یا منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھیجی جائے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جاﺅں گا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کی جگہ جیل ہے۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے ہر ضلع کی کارکردگی مانیٹر ہوگی اور اچھی کارکردگی پر شاباش ملے گی اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔ متعلقہ محکمے بھی پرائس کنٹرول کیلئے فعال کردار ادا کریں۔ میرا رشتہ صوبے کے عوام کے ساتھ ہے اور میں عوام کو کسی بھی صورت منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑوں گا۔ مصنوعی مہنگائی کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے ثمرات کو نچلی سطح پر پہنچانے کےلئے موثر حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے ۔ عوامی مسائل کے حل اور ملک و قوم کی خوشحالی کےلئے مخلصانہ کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئےںگے۔ تےن ماہ مےں صرف عوامی خدمت کے اےجنڈا کو آگے بڑھاےا ہے۔ مےرٹ اورگڈ گورننس کو فروغ دےا گےا ہے۔ پنجاب مےں ہر کام مےرٹ پرہی ہوگا۔ اداروں کی کارکردگی پر چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جا رہا ہے۔ نئے پاکستان کی منزل کو ہر صورت حاصل کرےں گے۔ وزیراعلیٰ نے تیز ترین 200 وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پاکستانی باﺅلر یاسر شاہ کو مبارکباد دی ہے۔ عثمان بزدار نے ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ جمہوری ملکوں میں ووٹ اور اپنی رائے کا اظہار ووٹرز کا بنیادی حق تصور کیا جاتا ہے۔ جمہوری عمل کے تسلسل میں ووٹرز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعلیٰ سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کسان اتحاد کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں ان کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے کاشتکاروں کے جائز مطالبات حل کریں گے گنے کے کاشتکاروں کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے کسان اتحاد کے چیئرمین چودھری انور نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات سے قبل کسان اتحاد کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا جمعرات کو بھی جاری رہا۔ ٹھوکر نیازبیگ پر احتجاج کے باعث ملتان روڈ سے لاہور آنیوالی ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار رہی۔ لاہور سے ملتان روڈ جانیوالی گاڑیاں معمول کے مطابق رواں رہیں۔ کسانوں نے کفن پوش احتجاج بھی کیا۔ عثمان بزدار سے کسان اتحاد خالد کھوکھرگروپ نے بھی ملاقات کی جس میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بزدار

ای پیپر-دی نیشن