جارج بش سینئر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں‘ ٹرمپ اور د یگر نے شرکت کی
واشنگٹن ( آن لائن )امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن کے چرچ میں ادا کر دی گئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، خاتون اول میلینیا ٹرمپ اور امریکا کے دیگر سابق صدور نے شرکت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج بش سینئر کی آخری رسومات واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل کیتھڈرل میں ہوئیں جس میں صدرڈونلڈ ٹرمپ، امریکی سابق صدور اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔