• news

بھارت بلوچ باغیوں کو ٹشو پیپرز کی طرح استعمال کرتا ہے: جمعہ خاں مری

اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) سمندرپار پاکستانی بلوچ یونٹی چیف جمعہ خاں مری نے کہا ہے کہ بھارت بلوچ باغیوں کو ٹشو پیپرز کی طرح استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت نے لندن میں مقیم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر حربیار مری کو ویزا جاری نہیں کیا۔ حربیار کو دہلی میں ”دہلی سٹڈی گروپ“ کے زیراہتمام ”ہیومن رائٹس اِن بلوچستان“ کے موضوع پر کانفرنس میں خطاب کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ حربیار کو بھارت کی طرف سے ویزا نہ ملنے پر مذکورہ کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ بھارتی منتظم وجے جولی نے کہا کانفرنس کے انعقاد کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ فیس بک پر جمعہ خان مری نے پیغام میں بلوچ بھائیوں سے کہا کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں اور جاگ جائیں کہیں دیر نہ ہو جائے۔ ہتھیار پھینک کر پاکستانی حکومت کے ساتھ مل جائیں۔ بلوچستان کی خوشحالی صرف اور صرف پاکستان سے منسلک ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے ”متحد ہو جائیں تقسیم رہے تو تباہ ہو جائیں گے“۔ ادھر وجے جولی نے بتایا کہ ہم نے حربیار مری کو کانفرنس میں بلایا اور اس نے دعوت نامہ قبول کیا تھا۔
جمعہ خاں مری

ای پیپر-دی نیشن